آیت 175
 

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالۡہُدٰی وَ الۡعَذَابَ بِالۡمَغۡفِرَۃِ ۚ فَمَاۤ اَصۡبَرَہُمۡ عَلَی النَّارِ﴿۱۷۵﴾

۱۷۵۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے عوض ضلالت اور مغفرت کے بدلے عذاب خرید لیا ہے، (تعجب کی بات ہے کہ) آتش جہنم کے عذاب کے لیے ان میں کتنی برداشت ہے۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ ان کی نادانی اور بے عقلی بیان فرماتا ہے کہ یہ لوگ احکام خدا کو بھی جانتے ہیں اور یہ بھی کہ ان کے چھپانے کا انجام ضلالت اور جہنم ہے۔ اس علم کے باوجود یہ لوگ آتش جہنم میں جانے کے لیے آمادہ ہیں جو مقام تعجب ہے۔

اہم نکات

۱۔ اس سے بڑھ کر نادانی اور کیا ہو سکتی ہے کہ لوگ ہدایت و مغفرت کو چھوڑکر ضلالت و گمراہی اختیارکریں۔

۲۔ جوشخص اطاعت پر صبر نہیں کرسکتا، وہ جہنم کے دردناک عذاب پر کیسے صبر کرسکے گا؟


آیت 175