آیت 20
 

وَ جَعَلۡنَا لَکُمۡ فِیۡہَا مَعَایِشَ وَ مَنۡ لَّسۡتُمۡ لَہٗ بِرٰزِقِیۡنَ﴿۲۰﴾

۲۰۔ اور ہم نے تمہارے لیے زمین میں سامان زیست فراہم کیا اور ان مخلوقات کے لیے بھی جن کی روزی تمہارے ذمے نہیں ہے۔

تفسیر آیات

اس زمین میں جیسا کہ انسانوں کے لیے سامان حیات فراہم کیا گیا ہے ایسے ہی ان جانداروں، پرندوں، چرندوں اور بری و بحری حیوانات کے لیے بھی سامان زیست فراہم کیے گئے ہیں جن کی روزی کسی غیر اللہ کے ذمے نہیں ہے۔

اس آیت کی ایک تفسیر یہ کی گئی ہے: جن کی روزی تمہارے ذمے نہیں ہے سے مراد تمہارے نوکر، عیال، بچے، جانور وغیرہ ہیں جن کے بارے میں تمہارا خیال یہ ہے کہ تم روزی دیتے ہو لیکن حقیقۃً ان کی روزی بھی ہم دیتے ہیں تم نہیں۔

اہم نکات

۱۔ زمین کی خلقت کی غرض و غایت صرف انسان تک محدود نہیں ہے: وَ مَنۡ لَّسۡتُمۡ لَہٗ بِرٰزِقِیۡنَ ۔


آیت 20