آیت 42
 

وَ قَدۡ مَکَرَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَلِلّٰہِ الۡمَکۡرُ جَمِیۡعًا ؕ یَعۡلَمُ مَا تَکۡسِبُ کُلُّ نَفۡسٍ ؕ وَ سَیَعۡلَمُ الۡکُفّٰرُ لِمَنۡ عُقۡبَی الدَّارِ﴿۴۲﴾

۴۲۔ اور بیشک ان سے پہلے والوں نے بھی مکاریاں کی ہیں لیکن تمام تر تدبیریں اللہ کے ہاتھ میں ہیں، وہ ہر نفس کے عمل سے باخبر ہے اور کافروں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ عاقبت کا مسکن کس کے لیے ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ قَدۡ مَکَرَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ: انسانی تاریخ میں لوگوں نے تمام انبیاء (ع) کے ساتھ مختلف چالیں چلیں۔ ان کے مکر و حیلہ اکارت رہ گئے۔

۲۔ فَلِلّٰہِ الۡمَکۡرُ جَمِیۡعًا: ان کے مقابلے میں اللہ کی تدبیریں ہمیشہ کارگر ثابت ہوتی رہی ہیں کیونکہ وہ اپنی مکاریاں، جہالت اور تاریکی میں کرتے رہے۔ اللہ تو ہر نفس کے عمل سے باخبر ہے۔ لہٰذا تمام تر تدبیریں اللہ کے پاس ہیں جو ہر نفس کے ہر قدم سے آگاہ ہے۔ لہٰذا تمام تر کامیاب تدبیریں اللہ کے پاس ہیں۔

اہم نکات

۱۔علم کے ساتھ تدبیر کامیاب ہوتی ہے: فَلِلّٰہِ الۡمَکۡرُ جَمِیۡعًا ۔۔۔۔


آیت 42