آیت 147
 

اَلۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِیۡنَ﴿۱۴۷﴾٪

۱۴۷۔ حق صرف وہی ہے جو آپ کے رب کی طرف سے ہو، لہٰذا آپ شک و تردد کرنے والوں میں سے ہرگز نہ ہوں۔

تشریح کلمات

الۡمُمۡتَرِیۡنَ:

(م ر ی) امتراء یعنی ایسے کام میں نزاع، جس کے تسلیم کرنے میں شک و تردد ہو۔

تفسیر آیات

قبلے کی تبدیلی کے سلسلے میں ممکنہ اعتراضات اور شک و تردد کی نفی کے لیے یہ ایک تاکیدی حکم ہے۔ یہاں بھی خطاب کا رخ اگرچہ رسول کریم (ص) کی طرف ہے، لیکن مراد امت ہے۔ جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے۔

اہم نکات

۱۔ حق ہر قسم کے شک و تردد سے بالاتر ہوتا ہے، خواہ اکثر لوگ حق سے بے خبر ہی کیوں نہ ہوں۔


آیت 147