آیت 60
 

وَ مَا ظَنُّ الَّذِیۡنَ یَفۡتَرُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَشۡکُرُوۡنَ﴿٪۶۰﴾

۶۰۔ اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں ان کا کیا خیال ہے قیامت کے دن کے بارے میں کہ (اللہ ان کیساتھ کیا سلوک کرے گا؟) اللہ تو لوگوں پر فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے۔

تفسیر آیات

اللہ لوگوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہونے کے باوجود لوگ ناشکرے ہوتے ہیں اور اللہ پر افترا باندھتے ہیں ، اس افترا و بہتان کا لازمی نتیجہ قیامت کے دن ان کے سامنے آئے گا۔ اللہ فضل کا مالک ہونے کے باوجود یہ لوگ فضل خدا کے نہیں ، غضب خدا کے مستحق ٹھہرے۔ خطاب اگرچہ مشرکین سے ہے مگر تعبیر کے عموم میں اللہ پر افتراء کرنے والے سب شامل ہیں۔

اہم نکات

۱۔ اللہ کی طرف کذب و افتراء بدترین گناہوں میں سے ہے۔ خدا وند عالم ہم سب کو، خصوصاً ان لوگوں کو جو منبروں پر اسلامی حقائق بیان کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں ، اس سے بچائے۔ آمین


آیت 60