آیت 58
 

وَ تَوَکَّلۡ عَلَی الۡحَیِّ الَّذِیۡ لَا یَمُوۡتُ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِہٖ ؕ وَ کَفٰی بِہٖ بِذُنُوۡبِ عِبَادِہٖ خَبِیۡرَا ﴿ۚۛۙ۵۸﴾

۵۸۔ اور (اے رسول) اس اللہ پر توکل کیجیے جو زندہ ہے اور اس کے لیے کوئی موت نہیں ہے اور اس کی ثناء کے ساتھ تسبیح کیجیے اور اپنے بندوں کے گناہوں سے مطلع ہونے کے لیے بس وہ خود ہی کافی ہے۔

تفسیر آیات

توکل اور بھروسہ کے لیے اللہ تعالیٰ کے تین اوصاف کا بیان ہوا ہے کہ اس ذات پر بھروسہ رکھو جو:

۱۔ زندہ ہے: عَلَی الۡحَیِّ الَّذِیۡ لَا یَمُوۡتُ اس زندہ پر توکل کرو جو نہ صرف زندہ ہے بلکہ زندگی کی سرچشمہ ہے لہٰذا تسبیح بھی اسی کی کرو۔

۲۔ وہ دانا ہے کہ ایک لمحے کے لیے بھی آپ سے غافل نہیں ہو سکتی۔

۳۔ وہ قادر ہے: ۣالَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۔۔۔۔ جس کا ذکر اگلی آیت میں ہوا ہے۔


آیت 58