آیت 55
 

وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنۡفَعُہُمۡ وَ لَا یَضُرُّہُمۡ ؕ وَ کَانَ الۡکَافِرُ عَلٰی رَبِّہٖ ظَہِیۡرًا﴿۵۵﴾

۵۵۔ اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی بندگی کرتے ہیں جو نہ تو انہیں نفع پہنچا سکتی ہیں اور نہ ضرر اور کافر اپنے رب کے مقابلے میں (دوسرے کافروں کی) پشت پناہی کرتا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ مشرکین ایسے بتوں کی پرستش کرتے ہیں جن کی پوجا کرنے میں کوئی فائدہ ہے نہ پوجا نہ کرنے میں کوئی ضرر ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کے معبود نفع و ضرر پر قادر نہیں ہیں ورنہ خود بت کی عبادت باعث ضرر ہے۔

۲۔ وَ کَانَ الۡکَافِرُ عَلٰی رَبِّہٖ ظَہِیۡرًا: درحقیقت کافر اپنے رب کے خلاف ہر قدم کے پشت پناہ ہوتے ہیں خواہ یہ قدم اٹھانے والے انسانی شیطان ہوں یا جناتی شیطان۔


آیت 55