آیت 52
 

فَلَا تُطِعِ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ جَاہِدۡہُمۡ بِہٖ جِہَادًا کَبِیۡرًا﴿۵۲﴾

۵۲۔ لہٰذا آپ کفار کی بات ہرگز نہ مانیں اور اس قرآن کے ذریعے ان کے ساتھ بڑے پیمانے پر جہاد کریں۔

تفسیر آیات

جب ہم نے آپؐ کو تمام بستیوں کے لیے رسول و نذیر بنا کر بھیجا ہے تو آپؐ کی ذمہ داری بہت سنگین ہو گئی۔ لہٰذا آپؐ اس قرآن کے ذریعے ( بہ بالقرآن ) بڑے پیمانے پر جہاد شروع کریں۔ جہاد بالسیف نہیں بلکہ جہاد بالقرآن کا حکم ہے۔ قرآنی آیات کی تلاوت اور دلیل و حجت قائم کر کے جہاد کریں۔


آیت 52