آیت 51
 

وَ لَوۡ شِئۡنَا لَبَعَثۡنَا فِیۡ کُلِّ قَرۡیَۃٍ نَّذِیۡرًا ﴿۫ۖ۵۱﴾

۵۱۔اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک تنبیہ کرنے والا مبعوث کرتے ۔

تفسیر آیات

مگر ہم نے آپؐ کو مبعوث کر کے سارے جہاں کے لیے رسول بنایا۔ ہم نے ہر بستی میں تنبیہ کرنے والا رسول نہیں بھیجا۔ ان تمام رسولوں کی جگہ صرف آپؐ کو مبعوث کیا چونکہ صرف آپؐ کی وجہ سے تمام بستیوں کی طرف رسول مبعوث کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی عظمت اور آفاقیت واضح ہو جاتی ہے۔


آیت 51