آیت 31
 
وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ خَشۡیَۃَ اِمۡلَاقٍ ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُہُمۡ وَ اِیَّاکُمۡ ؕ اِنَّ قَتۡلَہُمۡ کَانَ خِطۡاً کَبِیۡرًا﴿۳۱﴾

۳۱۔ اور تم اپنی اولاد کو تنگ دستی کے خوف سے قتل نہ کیا کرو، ہم انہیں رزق دیں گے اور تمہیں بھی، ان کا قتل یقینا بہت بڑا گناہ ہے۔

Deprecated: str_ireplace(): Passing null to parameter #3 ($subject) of type array|string is deprecated in /home/balaghroot/public_html/inc-gettafseer.php on line 32

تفسیر آیات

یہ آیت واضح طور پر ان اقتصادی اصولوں کو بے بنیاد قرار دے رہی ہے جن کے تحت قدیم زمانے سے آج تک نسل کی آفزائش کو اقتصادی بدحالی کا سبب قرار دیا جاتا ہے۔ محسوس پرست لوگ ہمیشہ محسوسات کو پیمانہ بناتے ہیں۔ وہ اس بات کی توجیہ کرنے سے قاصر ہیں کہ ہر متنفس اپنا رزق لے کر آتا ہے۔ وہ اس نکتے کو نہیں سمجھ سکتے کہ گھر میں مہمان زیادہ آنے سے رزق میں اضافہ کیسے ہوتا ہے؟ انسان سخاوت کرتا ہے تو اس کے رزق میں فراوانی کیسے آتی ہے؟ اسی طرح آبادی بڑھنے سے معاشی وسائل میں اضافہ کیسے ہوتا ہے؟ اگر وہ اپنے محسوس پیمانے ہی کو معیار قرار دیں تو بھی یہ بات محسوس بھی ہوئی ہے کہ مختلف ملکوں کی آبادی میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس سے کہیں زیادہ ان کے معاشی ذرائع میں اضافہ ہوا ہے۔

Deprecated: str_ireplace(): Passing null to parameter #3 ($subject) of type array|string is deprecated in /home/balaghroot/public_html/inc-gettafseer.php on line 32

ایسے لوگوں کو افزائش نسل روکنے کی بجائے قدرت کی فیاضی پر توجہ دینی چاہیے جو سورج کی صرف ایک منٹ کی تابش سے کرہ ارض کے تمام بسنے والوں کے لیے ایک سال کی ضرورت کی انرجی فراہم کرتی ہے۔ جس کی عطا کردہ دماغی صلاحیت میں سے صرف چند فیصد استعمال میں لائی جاتی ہے۔ جس کی وسیع و عریض زمین میں سے کچھ حصے سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ جس کے عنایت کردہ سمندر اور بارش کے پانی سے کچھ فیصد استفادہ کیا جاتا ہے۔

Deprecated: str_ireplace(): Passing null to parameter #3 ($subject) of type array|string is deprecated in /home/balaghroot/public_html/inc-gettafseer.php on line 32

اہم نکات

۱۔ اللہ کے تکوینی نظام میں دخل اندازی ایک بڑی خطا ہے۔

Deprecated: str_ireplace(): Passing null to parameter #3 ($subject) of type array|string is deprecated in /home/balaghroot/public_html/inc-gettafseer.php on line 32

۲۔ اللہ رزق دینے میں بڑا فیاض ہے۔

آیت 31