آفاقی رسالت


وَ لَوۡ شِئۡنَا لَبَعَثۡنَا فِیۡ کُلِّ قَرۡیَۃٍ نَّذِیۡرًا ﴿۫ۖ۵۱﴾

۵۱۔اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک تنبیہ کرنے والا مبعوث کرتے ۔

51۔ لیکن ہم نے ہر بستی میں تنبیہ کرنے والا رسول نہیں بھیجا۔ ان تمام رسولوں کی جگہ صرف آپ ﷺ کو مبعوث کیا۔ چونکہ صرف آپ ﷺ کی وجہ سے ہم تمام بستیوں کی طرف رسول بھیجنے سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ اس سے رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی عظمت اور آفاقیت واضح ہو جاتی ہے۔