سورہ محمد آئینہ آل محمد


اَلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَضَلَّ اَعۡمَالَہُمۡ﴿۱﴾

۱۔ جنہوں نے کفر اختیار کیا اور راہ خدا میں رکاوٹ ڈالی اللہ نے ان کے اعمال حبط کر دیے۔

1۔ سورئہ محمد ﷺ کی تلاوت کے بارے میں صادق آل محمد علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا: من اراد ان یعرف حالنا و حال اعدائنا فلیقرأ سورۃ محمد فانہ یراھا آیۃ فینا و آیۃ فی اعدائنا ا۔ جو ہمارے اور ہمارے دشمنوں کا حال معلوم کرنا چاہے تو اسے سورہ محمد ﷺ کی تلاوت کرنی چاہیے، وہ اس کی ایک آیت ہماری شان میں اور ایک آیت ہمارے دشمن کے بارے میں پائے گا۔ (روح المعانی۔ الدر المنثور)