زیب و زینت کی چیزیں


قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ قَتَلُوۡۤا اَوۡلَادَہُمۡ سَفَہًۢا بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ حَرَّمُوۡا مَا رَزَقَہُمُ اللّٰہُ افۡتِرَآءً عَلَی اللّٰہِ ؕ قَدۡ ضَلُّوۡا وَ مَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ﴿۱۴۰﴾٪

۱۴۰۔وہ لوگ یقینا خسارے میں ہیں جنہوں نے بیوقوفی سے جہالت کی بنا پر اپنی اولاد کو قتل کیا اور اللہ نے جو رزق انہیں عطا کیا ہے اللہ پر بہتان باندھتے ہوئے اسے حرام کر دیا، بیشک یہ لوگ گمراہ ہو گئے اور ہدایت پانے والے نہ تھے۔

140۔انسان کے لیے دو چیزیں باعث زینت و تقویت ہیں یعنی مال اور اولاد۔ عرب جاہلیت کی نادانی کی انتہا دیکھیے کہ یہ لوگ اولاد کو قتل کرتے تھے اور رزق خد اکا ایک حصہ اپنے اوپر حرام کرتے تھے، اس طرح وہ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃَ کا مصداق بن گئے۔