حالت احتضار میں پنجتن ؑکی زیارت


وَ ادۡخُلِیۡ جَنَّتِیۡ﴿٪۳۰﴾

۳۰۔ اور میری جنت میں داخل ہو جا۔

3۔ روایت کے مطابق ہر مومن کو احتضار کی حالت میں پنجتن پاک علیہم السلام نظر آئیں گے اور یہی ندا آئے گی: میرے بندوں! محمد و اہل بیت محمد ﷺ کے ساتھ شامل ہو جاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ، تو اس وقت اس کے لیے موت سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہ ہو گی۔ (الکافی 3: 127) تاہم اس آیت کا صریح ترین مصداق سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو قرار دیا گیا ہے۔