آیت 121
 

اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۲۱﴾

۱۲۱۔ یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر ایمان نہیں لاتے۔

اس واقعہ میں اس بات پر واضح دلیل اور نشانی تھی کہ اس کائنات کی تدبیر اللہ تعالیٰ کے دست قدرت سے ہو رہی ہے۔ اللہ نجات دیتا اور غرق کرتا ہے۔ اس واضح نشانی کو دیکھنے کے بعد بھی یہ لوگ ایمان نہیں لاتے کہ اللہ ہی رب العالمین ہے۔


آیت 121