آیت 120
 

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِیۡنَ﴿۱۲۰﴾ؕ

۱۲۰۔ اس کے بعد ہم نے باقی سب کو غرق کر دیا۔

مؤمنین کو نجات دینے کے بعد ہم نے باقی لوگوں کو غرق کر دیا۔

حضرت شیخ محمد حسین کاشف الغطآء اپنی کتاب الارض و التربۃ الحسینیۃ میں فرماتے ہیں:

طوفان نوح شاید آسمان سے ایک چھوٹا سا سیارہ سمندر میں گرا ہو گا جس سے یہ طوفان آگیا۔ میں کہتا ہوں یہ بھی ممکن ہے کہ بہت بڑے سونامی کی وجہ سے طوفان آیا ہو۔


آیت 120