آیت 119
 

فَاَنۡجَیۡنٰہُ وَ مَنۡ مَّعَہٗ فِی الۡفُلۡکِ الۡمَشۡحُوۡنِ﴿۱۱۹﴾ۚ

۱۱۹۔ چنانچہ ہم نے انہیں اور جو ان کے ہمراہ بھری کشتی میں سوار تھے سب کو بچا لیا۔

حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی معیت میں جو مؤمنین تھے انہیں اس کشتی کے ذریعے نجات دی جو انسانوں اور دیگر حیوانات سے بھری ہوئی تھی:

قُلۡنَا احۡمِلۡ فِیۡہَا مِنۡ کُلٍّ زَوۡجَیۡنِ اثۡنَیۡنِ ۔ (۱۱ ھود: ۴۰)

تو ہم نے کہا: (اے نوح!) ہر جوڑے میں سے دو دو کشتی پر سوار کرو۔۔۔۔


آیت 119