آیت 116
 

قَالُوۡا لَئِنۡ لَّمۡ تَنۡتَہِ یٰنُوۡحُ لَتَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِیۡنَ﴿۱۱۶﴾ؕ

۱۱۶۔ ان لوگوں نے کہا: اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو تمہیں ضرور سنگسار کر دیا جائے گا۔

۳۔ الۡمَرۡجُوۡمِیۡنَ: اگر تم باز نہ آئے تو رجم ہونے والوں میں ہو جاؤ گے۔ اس کے دو معنی ہیں: ایک سنگسار دوسرے معنی میں پھٹکارے ہوئے۔ اہل لغت نے یہ دونوں معنی کیے ہیں۔ میں ان میں پہلے معنی کو ترجیح دیتا ہوں چونکہ حضرت نوح علیہ السلام توحید کی دعوت اور ان کے معبودوں کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان مشرکین کی نظر میں پہلے ہی پھٹکارے ہوئے لوگوں میں سے تھے۔ باز نہ آنے کی صورت میں کوئی سنگین تر قدم اٹھانے کی دھمکی ہو سکتی ہے، وہ سنگسار ہے۔


آیت 116