آیت 93
 

وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَکُمۡ وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَکُمُ الطُّوۡرَ ؕ خُذُوۡا مَاۤ اٰتَیۡنٰکُمۡ بِقُوَّۃٍ وَّ اسۡمَعُوۡا ؕ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ عَصَیۡنَا ٭ وَ اُشۡرِبُوۡا فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡعِجۡلَ بِکُفۡرِہِمۡ ؕ قُلۡ بِئۡسَمَا یَاۡمُرُکُمۡ بِہٖۤ اِیۡمَانُکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ﴿۹۳﴾

۹۳۔ اور (یاد کرو) جب ہم نے تم سے عہد لیا تھا اور کوہ طور کو تمہارے اوپر اٹھایا تھا (اور حکم دیا تھا) جو چیز (توریتـ) ہم نے تمہیں دی ہے اسے مضبوطی سے پکڑو اور سنو، انہوں نے کہا: ہم نے سن تو لیا مگر مانا نہیں اور ان کے کفر کے باعث ان کے دلوں میں گوسالہ رچ بس گیا، کہدیجئے: اگر تم مومن ہو تو تمہارا ایمان تم سے بہت برے تقاضے کرتا ہے۔

تشریح کلمات

اُشۡرِبُوۡا:

(ش ر ب )سے اشراب۔سیراب کرنا۔ پینے پر آمادہ کرنا۔ پانی جڑوں تک پہنچانا۔ محبت کے لیے دل میں جگہ دینا۔ وَ اُشۡرِبُوۡا فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡعِجۡلَ یعنی ان کے دل گوسالہ سے سیر ہوئے (مراد گوسالہ پرستی ہے)۔

وَ اِذۡ اَخَذۡنَا ۔۔الخ۔ اس آیت کی تفسیر کے لیے اسی سورہ کی آیت ۶۳ کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔


آیت 93