آیت 102
 

فَلَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۰۲﴾

۱۰۲۔ کاش! ہمیں ایک مرتبہ پھر پلٹنے کا موقع مل جاتا تو ہم مومنین میں سے ہوتے۔

حدیث میں آیا ہے:

الناس نیام فاذا ماتوا انتبھوا ۔ (بحار الانوار:۴: ۴۳)

لوگ خواب غفلت میں پڑے ہوتے ہیں جب مر جاتے ہیں تو بیدار ہو جاتے ہیں۔

جب آنکھیں بند ہو جاتی ہیں تو انکھیں کھل جاتی ہیں۔ تب آرزو کریں گے ایک مرتبہ پھر موقع مل جاتا تو ہم مؤمن بن جاتے۔ قرآن نے ان کا حال بتا دیا:

وَ لَوۡ رُدُّوۡا لَعَادُوۡا لِمَا نُہُوۡا عَنۡہُ ۔۔۔ (۶ انعام:۲۸)

اور ا گر انہیں واپس بھیج بھی دیا جائے تو یہ پھر وہی کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا ہے۔

اہم نکات

۱۔ آخرت سے دنیا کی طرف واپسی ناممکن ہے۔


آیت 102