آیت 86
 

وَ اغۡفِرۡ لِاَبِیۡۤ اِنَّہٗ کَانَ مِنَ الضَّآلِّیۡنَ ﴿ۙ۸۶﴾

۸۶۔ اور میرے باپ (چچا) کو بخش دے کیونکہ وہ گمراہوں میں سے ہے۔

تفسیر آیات

سورہ انعام آیت ۷۴ میں اس بات کی تفصیل گزر گئی کہ آذر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد نہیں، چچا تھے اور یہ دعا ابتدائے رسالت کے دنوں کی ہے۔ بعد میں جب آذر کفر کی حالت میں مر گیا تو اس وقت ابراہیم نے آذر سے برائت اختیار فرمائی:

فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَہٗۤ اَنَّہٗ عَدُوٌّ لِّلّٰہِ تَبَرَّاَ مِنۡہُ ۔۔۔۔۔ (۹ توبۃ: ۱۱۴)

لیکن جب ان پر یہ بات کھل گئی کہ وہ دشمن خداہے تووہ اس سے بیزار ہو گئے۔


آیت 86