آیت 85
 

وَ اجۡعَلۡنِیۡ مِنۡ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیۡمِ ﴿ۙ۸۵﴾

۸۵۔ اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں قرار دے۔

تفسیر آیات

جنت کے لیے دعا کرنا انبیاء علیہم السلام کی سیرت ہے جہاں عاشقان خدا کے لیے اللہ کی خوشنودی سب سے بڑی نعمت ہو گی۔

مِنۡ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ: جنت کے وارثوں میں قرار دینے کی دعا میں شاید یہ نکتہ پنہاں ہے کہ انسان خواہ مقام خلیلی پر ہی فائز کیوں نہ ہو جنت کا بذات خود نہیں، از روئے وراثت مستحق ہو سکتا ہے۔ حضرت خلیل علیہ السلام کی طرف سے تواضع ہے کہ مجھے جنت کا وارث بنا دے۔ جنت کی وراثت کے بارے میں سورہ مومنون آیت ۱۰ ملاحظہ فرمائیں۔


آیت 85