آیت 22
 

فَحَمَلَتۡہُ فَانۡتَبَذَتۡ بِہٖ مَکَانًا قَصِیًّا﴿۲۲﴾

۲۲۔ اور مریم اس بچے سے حاملہ ہوگئیں اور وہ اسے لے کر دور مقام پر چلی گئیں۔

تفسیر آیات

دور جگہ سے مراد بیت لحم ہے۔ یہ ایک قدرتی بات ہے کہ عفت و طہارت کے خاندان کی ایک پاکیزہ لڑکی جو تقویٰ و عبادت میں مشہور اور بیت المقدس میں اعتکاف و عبادت میں مشغول ہو، یکایک بغیر شوہر کے حاملہ ہو جائے تو کس قدر لوگوں کی طرف سے مورد لعن وطعن قرار پاتی ہے یہ تو خدا بہتر جانتا ہے۔ حضرت مریم نے لوگوں کی طرف سے لعنت و ملامت سے بچنے کے لیے اپنی جگہ چھوڑ دی اور بیت المقدس سے دور بیت لحم کی طرف نکل گئیں۔


آیت 22