آیت 20
 

وَّ سُیِّرَتِ الۡجِبَالُ فَکَانَتۡ سَرَابًا ﴿ؕ۲۰﴾

۲۰۔ اور پہاڑ چلا دیے جائیں گے تو وہ سراب ہو جائیں گے۔

تفسیر آیات

قیامت کے دن پہاڑوں کو نابود کر دیا جائے گا۔ قرآن میں اس کی متعدد تعبیرات ہیں:

کَالۡعِہۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِ (۱۰۱ قارعۃ: ۵)

دھنی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔

بَآءً مُّنۡۢبَثًّا (۵۶ واقعۃ: ۶)

منتشر غبار بن کر رہ جائیں گے۔

اس آیت میں فرمایا: سراب کے مانند ہو کر رہ جائیں گے۔


آیت 20