آیت 19
 

وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَکَانَتۡ اَبۡوَابًا ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ اور آسمان کھول دیے جائیں گے تو دروازے ہی دروازے ہوں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ قیامت کے دن آسمان کے دروازے کھل جائیں گے۔ قرآن کی دیگر آیات کے مطابق آسمان کے دروازے اہل جنت کے لیے کھلیں گے:

جَنّٰتِ عَدۡنٍ مُّفَتَّحَۃً لَّہُمُ الۡاَبۡوَابُ ﴿﴾ (۳۸ ص: ۵۰)

وہ دائمی جنتیں ہیں جن کے دروازے ان کے لیے کھلے ہوں گے۔

یہ دروازے کافروں کے لیے نہیں کھلیں گے:

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ اسۡتَکۡبَرُوۡا عَنۡہَا لَا تُفَتَّحُ لَہُمۡ اَبۡوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ حَتّٰی یَلِجَ الۡجَمَلُ فِیۡ سَمِّ الۡخِیَاطِ۔۔۔۔۔۔۔ (۷ اعراف: ۴۰)

جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور ان سے تکبر کیا ہے ان کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور ان کا جنت میں جانا اسی طرح محال ہے جس طرح سوئی کے ناکے سے اونٹ کا گزرنا۔

۲۔ فَکَانَتۡ اَبۡوَابًا: آسمان کو جب کھولا جائے گا تو آسمان ابواب سے عبارت ہو جائے گا۔ ممکن ہے ہر شخص کے لیے اپنا دروازہ ہو اور ممکن ہے ہر گروہ کے لیے اپنا اپنا دروازہ ہو۔


آیت 19