آیت 17
 

اِنَّ یَوۡمَ الۡفَصۡلِ کَانَ مِیۡقَاتًا ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔ یقینا فیصلے کا دن مقرر ہے۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ کے نظام خلقت میں کوئی خامی موجود نہیں ہے۔ اس کامل نظام کو خلق کرنے کے بعد اگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں ہے تو یہ ایک خلل اور عبث ہے۔

اَوَ لَیۡسَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ یَّخۡلُقَ مِثۡلَہُمۡ ؕ؃ بَلٰی ٭ وَ ہُوَ الۡخَلّٰقُ الۡعَلِیۡمُ﴿﴾ (۳۶ یٰسٓ:۸۱)

جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، آیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ ان جیسوں کو پیدا کرے؟ کیوں نہیں! وہ تو بڑا خالق ، دانا ہے۔

پس سابقہ آیات میں اپنی خلاقیت کے آفاق دکھانے کے بعد اللہ نے فرمایا: قیامت کا دن جو مؤمن اور کافر کو جدا کر کے اپنی اپنی سرنوشت کی طرف بھیجنے کا مقرر دن ہے، اس نے ہر صورت میں آنا ہے۔


آیت 17