آیات 15 - 16
 

لِّنُخۡرِجَ بِہٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ تاکہ ہم اس سے غلہ اور سبزیاں اگائیں۔

وَّ جَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ اور گھنے باغات اگائیں۔

تشریح کلمات

اَلۡفَافًا:

( ل ف ف ) لففت الشیء لفا کے معنی ایک چیز کو دوسری چیز سے ملا دینے اور مدغم کر دینے کے ہیں۔

تفسیر آیات

غلات اور نباتات کے اگنے میں پانی کے کردار کا ذکر ہے لیکن یہاں بادلوں کے کردار کا ذکر بھی مقصود ہے چونکہ یہ نہیں فرمایا: ہم نے آسمان سے پانی نازل کیا بلکہ الۡمُعۡصِرٰتِ کا ذکر قابل توجہ ہے کہ یہ بادل ان زرخیز زمینوں کو پانی منتقل کرتے ہیں جہاں غلات اور نبات اُگ سکتے ہیں۔


آیات 15 - 16