آیت 14
 

وَّ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ﴿ۙ۱۴﴾

۱۴۔ اور بادلوں سے ہم نے موسلادھار پانی برسایا۔

تشریح کلمات

الۡمُعۡصِرٰتِ:

( ع ص ر ) بارش دینے والے بادل کو کہتے ہیں۔ بعض کے نزدیک وہ ہوا ہے جو بادلوں پر دباؤ ڈالتی ہے۔ العصر نچوڑنے، المعصر نچوڑنے والے کو کہتے ہیں۔

ثَجَّاجًا:

( ث ج ج ) پانی کا زور سے بہنا۔

تفسیر آیات

دراصل سورج کی حرارت کے نتیجے میں سمندر کا پانی بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے اور بادل وجود میں آتے ہیں۔ بادل اگر خفیف ہیں تو بارش نہیں دیتے بلکہ جب گھنے ہو جائیں تو ایک دوسرے پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ اس دباؤ کے نتیجے میں بخارات دوبارہ پانی میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یعنی بادل جب تک الۡمُعۡصِرٰتِ دباؤ کے مرحلے میں نہ آئیں بارش نہیں دیتے۔


آیت 14