آیت 10
 

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ﴿٪۱۰﴾

۱۰۔ جو لوگ کافر ہو گئے اور انہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی وہی اہل جہنم ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ بدترین ٹھکانا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اس تغابن میں خسارہ اٹھانے والوں کا ذکر ہے۔ یہ خسارہ اٹھانے والے کفر و تکذیب کے مرتکب لوگ ہیں۔ یہ لوگ بھی جہنم میں ہمیشہ رہیں گے۔

۲۔ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ: جن لوگوں نے اپنی دائمی زندگی کو ناکام اور جہنم کو اپنا ٹھکانا بنایا۔ ان لوگوں سے زیادہ ناکام لوگ اور کون ہو سکتے ہیں۔


آیت 10