آیت 7
 

عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّجۡعَلَ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَ الَّذِیۡنَ عَادَیۡتُمۡ مِّنۡہُمۡ مَّوَدَّۃً ؕ وَ اللّٰہُ قَدِیۡرٌ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۷﴾

۷۔ ممکن ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جن سے تم دشمنی کر رہے ہو محبت پیدا کر دے اور اللہ بہت قدرت والا ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر آیات

مشرکین سے دشمنی کا حکم اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک وہ اسلام کے دائرے میں داخل نہیں ہوتے۔ اس آیت میں ارشاد فرمایا: امید ہے کہ مشرکین جب اسلام قبول کریں گے تو دشمنی دوستی میں بدل جائے۔ یہ اشارہ اور پیشگوئی فتح مکہ کے بعد پوری ہو گئی اور بہت سے لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔

یہ اس بات کے منافی نہیں ہے کہ چند ایک آدمی کے دل میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے آخری دم تک محبت نہ آئی ہو چونکہ فتح مکہ کے بعد اکثر سچے مسلمان ہو گئے تھے۔


آیت 7