آیت 5
 

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا ٝ وَ لَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ﴿۵﴾

۵۔ اے لوگو! اللہ کا وعدہ یقینا سچا ہے لہٰذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ ہی وہ دغا باز (شیطان) اللہ کے بارے میں تمہیں فریب دینے پائے ۔

تفسیر آیات

۱۔ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ: اللہ کی طرف سے جو وعدۂ ثواب و عتاب، روز حساب اور اس عارضی زندگی کے بعد ایک ابدی زندگی کا وعدہ ہے، وہ برحق ہے۔ اس کے مقابلے میں دنیوی زندگی ایک سراب سے زیادہ نہیں ہے۔ اس عارضی چند روزہ زندگی کے دھوکے میں نہ آنا۔

۲۔ وَ لَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ: نہ ہی دھوکے باز شیطان تمہیں دھوکہ دینے پائے جو تمہیں چند روزہ زندگی کو ابدی زندگی پر ترجیح دینے کے لیے آمادہ کرتا ہے۔ وہ بڑا دھوکے باز ہے۔ شیطان تمہیں دھوکہ اس طرح دے گا کہ اللہ کو تمہاری عبادت کی کیا ضرورت ہے۔ اللہ معاف کرنے والا ہے۔ جب کسی اسلامی قانون کی پابندی کی بات ثابت ہوتی ہے تو یہ شیطانی آواز آتی ہے، اللہ اس قدر سختی نہیں کرتا۔


آیت 5