آیت 73
 

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَشۡکُرُوۡنَ﴿۷۳﴾

۷۳۔ اور بتحقیق آپ کا رب لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

تفسیر آیات

۱۔ عذاب میں عجلت سے کام نہ لینا، ان لوگوں کے حق میں اللہ کا فضل و کرم ہے جو مستقبل میں راہ حق پر آنے والے ہیں۔ لہٰذا وہ لوگ جو ایمان کے دائرے میں داخل ہونے والے ہیں وہ عذاب نہ آنے کا شکر کریں مگر وہ آج شکر نہیں کر رہے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ مہلت مؤمن کے لیے رحمت اور کافر کے لیے عذاب ہے۔


آیت 73