آیت 71
 

وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ﴿۷۱﴾

۷۱۔ اور وہ کہتے ہیں: اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ آخر کب پورا ہو گا؟

تفسیر آیات

اس وعدے سے مراد دنیاوی عذاب ہو سکتا ہے کہ قرآن کی طرف سے گزشتہ اقوام، قوم عاد و ثمود کی طرح کے عذاب سے ڈرایا جاتا تھا:

فَاِنۡ اَعۡرَضُوۡا فَقُلۡ اَنۡذَرۡتُکُمۡ صٰعِقَۃً مِّثۡلَ صٰعِقَۃِ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ ﴿﴾ (۴۱ فصلت: ۱۳)

اگر یہ منہ پھیر لیں تو کہدیجیے: میں نے تمہیں ایسی بجلی سے ڈرایا ہے جیسی بجلی قوم عاد و ثمود پر آئی تھی۔


آیت 71