آیت 96
 

وَ اللّٰہُ خَلَقَکُمۡ وَ مَا تَعۡمَلُوۡنَ﴿۹۶﴾

۹۶۔ حالانکہ خود تمہیں اور جو کچھ تم بناتے ہو (سب کو) اللہ نے پیدا کیا ہے۔

تفسیر آیات

اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے معبود کو پوجتے ہو جب کہ تمہارا خالق اللہ ہے اور جس چیز پر تم کام کرتے ہو اس کا خالق بھی اللہ ہے۔جس پتھر کو تراشتے ہو اس پتھر کا خالق اللہ ہے۔ لہٰذا مَا موصولہ ہے اور اگر مَا کو مصدریہ تسلیم کیا جائے، آیت مشرکین کے حق میں دلیل بنتی ہے، نہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حق میں چونکہ اس صورت میں معنی یہ ہوں گے: اللہ نے تمہیں اور تمہارے عمل کو خلق کیا ہے۔ عمل کا خالق اللہ ہو نے کی صورت میں بتوں کا تراشنا اللہ کا عمل ہے، نہ مشرکین کا۔اس طرح یہ مشرکین کے حق میں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے خلاف ثابت ہو تا ہے۔ لہٰذا اشاعرہ کا اس آیت سے نظریہ جبر پر استدلال قطعاً باطل ہے۔


آیت 96