آیت 32
 

قَالَ اِنَّ فِیۡہَا لُوۡطًا ؕ قَالُوۡا نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَنۡ فِیۡہَا ٝ۫ لَنُنَجِّیَنَّہٗ وَ اَہۡلَہٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَہٗ ٭۫ کَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ﴿۳۲﴾

۳۲۔ ابراہیم نے کہا: اس بستی میں تو لوط بھی ہیں، وہ بولے ہم بہتر جانتے ہیں یہاں کون لوگ ہیں، ہم انہیں اور ان کے اہل کو ضرور بچائیں گے سوائے ان کی بیوی کے، جو پیچھے رہنے والوں میں ہو گی۔

تفسیر آیات

حضرت ابراہیم علیہ السلام قوم لوط پر عذاب نازل کرنے کے حق میں نہ تھے اور اِنَّ فِیۡہَا لُوۡطًا کہنے کا مطلب یہی ہے کہ جس قوم میں لوط موجود ہیں اس پر عذاب نازل نہیں ہونا چاہیے۔ جیسا کہ سورہ ہود میں فرمایا:

یُجَادِلُنَا فِیۡ قَوۡمِ لُوۡطٍ (۱۱ ہود ۷۴)

وہ قوم لوط کے بارے میں ہم سے بحث کرنے لگے۔

قَالُوۡا نَحۡنُ اَعۡلَمُ: فرشتوں نے کہا: ہمیں زیادہ علم ہے کہ اس بستی میں کون کون بستا ہے۔ ہم لوط اور اس کے اہل بیت کو نجات دیں گے۔ سوائے اس کی زوجہ کے جو ہلاکت میں جانے والوں میں شریک ہو گی۔ چونکہ یہ عورت ایک رسول کی زوجہ ہونے کے باوجود قوم لوط کے ساتھ جرم میں شریک تھی۔


آیت 32