آیت 30
 

قَالَ رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِیۡنَ﴿٪۳۰﴾

۳۰۔ لوط نے کہا: میرے رب! ان مفسدوں کے خلاف میری مدد فرما۔

تفسیر آیات

حضرت لوط علیہ السلام نے قوم کا یہ جواب سن کر اللہ سے اس مفسد قوم کے مقابلے کے لیے مدد مانگی۔ اس مدد کا تعلق اس قوم کی ہدایت اور راہ راست پر لانے سے تھا لیکن جب یہ قوم قابل ہدایت نہ رہی تواس مدد کا تعلق اس قوم کی تباہی سے ہو گیا۔ چنانچہ اگلی آیت میں اس عذاب کا ذکر آ رہا ہے۔


آیت 30