آیات 132 - 134
 

وَ اتَّقُوا الَّذِیۡۤ اَمَدَّکُمۡ بِمَا تَعۡلَمُوۡنَ﴿۱۳۲﴾ۚ

۱۳۲۔نیز اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری مدد کی جن کا تمہیں (بخوبی) علم ہے۔

اَمَدَّکُمۡ بِاَنۡعَامٍ وَّ بَنِیۡنَ﴿۱۳۳﴾ۚۙ

۱۳۳۔ اس نے تمہیں جانوروں اور اولاد سے نوازا ۔

وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ﴿۱۳۴﴾ۚ

۱۳۴۔نیز باغات اور چشموں سے مالا مال کر دیا۔

تفسیر آیات

حضرت ہود علیہ السلام اپنی قوم کو اللہ کی ان نعمتوں کی طرف متوجہ کرا رہے ہیں جن کے تحت وہی ذات معبود ہو سکتی ہے جس نے ان نعمتوں سے نوازا ہے اور وہی ذات تمہاری زندگی کو چلاتی ہے جس نے تمہیں باغات اور چشموں، چوپاؤں اور اولاد سے نوازا ہے۔


آیات 132 - 134