آیت 88
 

یَوۡمَ لَا یَنۡفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوۡنَ ﴿ۙ۸۸﴾

۸۸۔ اس روز نہ مال کچھ فائدہ دے گا اور نہ اولاد۔

تفسیر آیات

دنیا کی زندگی، دنیوی علل و اسباب کی زندگی ہے جس میں مال اور اولاد کام آتے ہیں۔ آخرت کی زندگی، اخروی علل و اسباب کی زندگی ہے۔ وہاں کے علل و اسباب میں مال و اولاد کا کوئی کردار نہیں ہے۔ قیامت کے دن اگر کسی کے پاس مال، اولاد زیادہ ہیں تو اس کے کام نہیں آئیں گے۔

یہ دوسری بات ہے کہ دنیا کی زندگی میں مال و اولاد کے ذریعے اعمال صالح بجا لائے جا سکتے ہیں اور اولاد باقیات الصالحات میں شمار ہوتی ہے۔ یہ تو آپ نے دنیا میں مال و اولاد کو آخرت کے لیے مفید بنایا، آیت کا نقطہ کلام یہ ہے کہ اگر مال و اولاد سے آخرت کے لیے استفادہ نہیں کیا ہے تو قیامت کے دن یہ آپ کو فائدہ نہیں دیں گے۔


آیت 88