آیت 27
 

اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَۃَ وَ یَذَرُوۡنَ وَرَآءَہُمۡ یَوۡمًا ثَقِیۡلًا﴿۲۷﴾

۲۷۔ یہ لوگ یقینا عجلت (دنیا) پسند ہیں اور اپنے پیچھے ایک بہت سنگین دن کو نظر انداز کیے بیٹھے ہیں۔

تفسیر آیات

یہ اٰثِمًا عصیان گر، کافر و دنیا پرست ہوتے ہیں اور آخرت کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ دنیا پرست انسان اس قابل نہیں ہوتا کہ اس کی بات سنی جائے، نہ ہی حب دنیا رکھنے والے صائب نظر ہوتے ہیں۔ آخرت نظرانداز کرنے والے سے خیر کی امید نہیں کی جا سکتی چونکہ اس کی ساری افکار نفی آخرت، نفی عدالت، نفی حساب پر مبنی ہوں گی۔ سطحی سوچ رکھنے والے صرف سامنے کی باتوں کو سمجھ سکتے ہیں اور اپنا مستقبل تاریک سے تاریک تر کر دیتے ہیں۔


آیت 27