آیت 90
 

وَ اُزۡلِفَتِ الۡجَنَّۃُ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۹۰﴾

۹۰۔ اس روز جنت پرہیزگاروں کے نزدیک لائی جائے گی۔

تشریح کلمات

وَ اُزۡلِفَتِ:

( ز ل ف ) الزلفۃ کے معنی قرب اور مرتبہ کے ہیں۔

تفسیر آیات

عالم آخرت میں زمان و مکان کا وہ تصور نہ ہوگا جو عالم دنیا میں ہے۔ جنت کا نزدیک کرنا بتاتا ہے کہ وہاں مسافتوں کا وہ مفہوم نہ ہو گا جو یہاں ہے۔ لہٰذا متقین جس میدان حشر میں ہوں گے وہاں سے جنت میں داخل ہونے کے لیے کوئی مسافت طے کرنا نہیں پڑے گی۔ وَ اُزۡلِفَتِ الۡجَنَّۃُ جنت نزدیک لائی جائے گی سے معلوم ہوتا ہے کہ متقین کو جنت کے نہیں بلکہ جنت کو متقین کے نزدیک لایا جائے گا۔

اہم نکات

۱۔ متقین کے جنت سے زیادہ، جنت متقین کی مشتاق ہو گی۔


آیت 90