ربوبیت سماوی و ارضی میں تفریق


سَیَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰہِ ؕ قُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ﴿۸۷﴾

۸۷۔ وہ کہیں گے: اللہ ہے، کہدیجئے: تو پھر تم بچتے کیوں نہیں ہو؟

87۔ اس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے معاصر مشرکین اللہ تعالیٰ کو آسمانوں اور عرش کا رب تسلیم کرتے تھے۔ وہ زمین میں اللہ کو رب نہیں مانتے تھے۔