مشرکین کی ہدایت کے لیے مربوط تسلسل


وَ لَقَدۡ وَصَّلۡنَا لَہُمُ الۡقَوۡلَ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۵۱﴾

۵۱۔ اور بتحقیق ہم نے ان کے لیے(ہدایت کی) باتیں مسلسل بیان کیں شاید یہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔

51۔ ہم نے ان مشرکین کی ہدایت کے لیے رہنمائی کا ایک مربوط تسلسل قائم کیا ہے جو آیات، سورتوں وعدوں عبرتوں اور تاریخ کے اسباق پر مشتمل ہے۔