Balaghul Quran
  • بلاغ القرآن
  • ہمارے بارے میں
  • رہنمائی
  • شکایت و مشورہ
  • Facebook
  • Twitter
  • Vimeo
  • تفسیر قرآن
  • فہرست
  • موبائل ایپ
  • ویڈیوز
  • پی ڈی ایف
  • مقدمہ
 
آیت 3
 

الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۳﴾

۳۔ جو رحمن رحیم ہے۔

تشریح کلمات

وہ اللہ جو لائق حمد و ثنا ، سرچشمۂ تربیت و ارتقا اور صفت رحمانیت و رحیمیت سے متصف ہے، عالمین کا مالک اور قادر و قہار ہونے کے باوصف رحمن و رحیم بھی ہے۔

مخفی نہ رہے کہ بِسۡمِ اللّٰہِ میں الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ کے ذکر کے بعد اس مقام پر دوبارہ تذکرہ بے جا تکرار نہیں بلکہ بِسۡمِ اللّٰہِ میں اس کا ذکر مقام الوہیت میں ہوا تھا، جب کہ یہاں مقام ربوبیت میں الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ کا تذکرہ ہو رہا ہے۔

اللہ کی رحمت سے وہ لوگ بہرہ مند ہو سکتے ہیں جو اس کے بندوں پر رحم کرتے ہیں۔ اِرْحَمْ تُرْحَمْ ۔

اہم نکات

۱۔ اللہ تعالیٰ الوہیت کے ساتھ ساتھ ربوبیت میں بھی رَّحۡمٰنِ وَ رَّحِیۡمِ ہے۔

۲۔ دوسروں پر رحم کر کے ہی رحمت خداوندی کا اہل بنا جا سکتا ہے۔

الکوثر فی تفسیر القران جلد 1 صفحہ 203

آیت 3
Tafseer Alkauthar

قرآن مجید کا اردو ترجمہ اور تفسیر از علامہ شیخ محسن علی نجفی مدظلہ عالی - جملہ حقوق © محفوظ ہیں۔

Holy Quran urdu tarjuma aor tafseer az Allama Sheikh Mohsin Ali Najafi