آیت 5
 

بِاَنَّ رَبَّکَ اَوۡحٰی لَہَا ؕ﴿۵﴾

۵۔ کیونکہ آپ کے رب نے اسے ایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفسیر آیات

سابقہ آیت سے جب یہ واضح ہو گیا کہ زمین اپنی پشت پر ہونے والے اعمال نیک و بد کو درک اور حفظ کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا حکم (جسے آیت نے وحی کہا ہے) سمجھ لینا کوئی قابل تعجب نہیں ہے۔ البتہ اس وحی کی نوعیت نہ نبوتی ہو گی، نہ الہامی، نہ غریزی بلکہ اسے وحی تکوینی کہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کی تخلیق کچھ اس طرح فرمائی ہے کہ وہ ان باتوں کو سمجھ جائے۔


آیت 5