آیت 3
 

وَ قَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَہَا ۚ﴿۳﴾

۳۔ اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے؟

تفسیر آیات

اس زلزلے کی شدت اور ہولناک صورت حال کو دیکھ کر اس کا مشاہدہ کرنے والا انسان تعجب سے کہہ اٹھے گا: آخر اس زمین کو ہو کیا گیا ہے۔ انسان سے مراد مطلق انسان ہو سکتا ہے خواہ مومن ہو یا کافر۔ مومن اس ہولناک صورت حال کو دیکھ کر کہے گا: اس زمین کو کیا ہو گیا ہے۔ جب ہوش سنبھال لے گا تو کہ اٹھے گا:

ہٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ وَ صَدَقَ الۡمُرۡسَلُوۡنَ﴿﴾ (۳۶ یٰسٓ: ۵۲)

یہ وہی بات ہے جس کا خدائے رحمن نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا۔


آیت 3