آیت 5
 

وَ مَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِیَعۡبُدُوا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ ۬ۙ حُنَفَآءَ وَ یُقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ذٰلِکَ دِیۡنُ الۡقَیِّمَۃِ ؕ﴿۵﴾

۵۔ حالانکہ انہیں تو صرف یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ یکسو ہو کر دین کو اس کے لیے خالص رکھتے ہوئے صرف اللہ کی عبادت کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی مستحکم (تحریروں کا) دین ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ مَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِیَعۡبُدُوا اللّٰہَ: جب کہ ان اہل کتاب کو ان کی کتابوں اور شریعت میں صرف اللہ کی عبادت کرنے کا حکم دیا تھا۔ مُخۡلِصِیۡنَ: شرک کی آمیزش کے بغیر خالص عبادت۔ حُنَفَآءَ یک سو ہو کر۔ یعنی صرف اللہ کی طرف متوجہ ہو کر عبادت کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

۲۔ وَ یُقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ: اقامہ نماز اور ادائے زکوۃ تمام ادیان میں موجود ہے اگرچہ طریقۂ عمل مختلف ہو۔

۳۔ وَ ذٰلِکَ دِیۡنُ الۡقَیِّمَۃِ: یہی، یعنی صرف اللہ کی عبادت کرنا، شرک نہ کرنا، اقامۂ نماز و ادائے زکوۃ مستحکم دین ہے۔ الۡقَیِّمَۃِ کا موصوف محذوف ہے۔ بعض کہتے ہیں: ذلک دین الکتب القیمۃ۔ یہ مستحکم تحریروں کا دین ہے۔ بعض دیگر کہتے ہیں: الملۃ القیمۃ۔ ایک مستحکم ملت کا دین ہے۔


آیت 5