آیت 2
 

رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰہِ یَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَہَّرَۃً ۙ﴿۲﴾

۲۔ (یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول جو انہیں پاک صحیفے پڑھ کر سنائے۔

تفسیر آیات

۱۔ وہ بینہ اور واضح دلیل اللہ کے رسول ہیں جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں ان کے پاس واضح دلیل لے کر آئے۔

۲۔ یَتۡلُوۡا صُحُفًا: جس پر کچھ لکھا ہوا ہو اسے صحیفہ کہتے ہیں۔ یہ رسول صحیفوں کی تلاوت کرتے ہیں۔ صحف سے مراد اجزائے قرآن لیا گیا ہے کہ قرآن ایک صحیفہ نہیں بلکہ متعدد صحیفوں کا مجموعہ ہے۔

۳۔ مُّطَہَّرَۃً: یہ صحیفے ہر قسم کے باطل کی آمیزش سے پاک ہیں۔


آیت 2