آیت 8
 

اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجۡعٰی ؕ﴿۸﴾

۸۔ یقینا آپ کے رب کی طرف ہی پلٹنا ہے۔

تفسیر آیات

یہ سرکش، بے ضمیر انسان اس بات کو بھی بھول جاتا ہے کہ اس نے اپنے رب کی بارگاہ میں اس مال و دولت کا حساب دینا ہے۔مروی ہے حضرت علی علیہ السلام سے عرض کیا گیا: ہمیں مختصر لفظوں میں کوئی نصیحت فرمائیں تو آپ نے فرمایا:

الدُّنْیَا حِلَالُھَا حِسَابٌ وَ حَرَامُھَا عِقَابٌ۔۔۔۔ (الکافی۲: ۴۵۹)

دنیا کے حلال میں حساب اور حرام میں عقاب ہے۔


آیت 8