آیت 11
 

وَ اَمَّا بِنِعۡمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثۡ﴿٪۱۱﴾

۱۱۔ اور اپنے رب کی نعمت کو بیان کریں۔

تفسیر آیات

اللہ کی نعمتوں کا اظہار کرو، بیان کرو، زبان قال اور زبان حال سے۔ زبان قال سے اس طرح بیان ہو سکتا ہے کہ وہ شکر کرے کہ اللہ نے اسے نعمتوں سے نوازا ہے۔ زبان حال سے اس طرح کہ اس نعمت کے آثار اس کے کردار و عمل میں نظر آئیں۔ مالی نعمت سے غریب پروری کرے۔ علمی نعمت سے لوگوں کو تعلیم دے۔

ایک قول کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ حکم مل رہا ہے کہ اللہ نے نبوت کی نعمت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عنایت فرمائی، اسے بیان کریں۔ یعنی اپنی رسالت کا برملا اعلان کریں۔


آیت 11