آیت 4
 

وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰىہَا ۪ۙ﴿۴﴾

۴۔ اور رات کی جب وہ اسے چھپا لے،

تفسیر آیات

قسم ہے رات کی جب وہ سورج کو چھپا دے۔ سورج کا چھپانا بھی اہل ارض کے لیے اتنا اہم ہے جتنا سورج کا ظاہر ہونا۔ چونکہ اگر ہمیشہ دن رہے یا ہمیشہ رات رہے زمین پر زندگی کا برقرار رہنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

ان آیات میں اللہ تعالیٰ انسان کے سامان زیست اور لوازم حیات کے ساتھ قسم کھا رہا ہے۔


آیت 4